ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مودی نے نذیر بنارسی کی تخلیقات کی تحسین کی

مودی نے نذیر بنارسی کی تخلیقات کی تحسین کی

Thu, 29 Nov 2018 01:41:18    S.O. News Service

وارانسی:28/نومبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی نے مشہور شاعر مرحوم نذیر بنارسی کے دوہوں کا موازنہ ماں گنگا کی بے روک روانی سے کرتے ہوئے کہاکہ ان کی تخلیقات سنجیدہ خیالات اور زبردست حساسیت کے ساتھ ہندوستان کی مجموعی ثقافت کی عکاس ہیں۔’’نذیربنارسی:حیات اور کارنامے‘‘کے موضوع پریہاں منعقد ہونے والے دو روزہ قومی سیمینار اور مشاعرے میں مرسلہ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مسٹر بنارسی کے ذریعہ لکھے گئے دوہیبھگوان کرشن سیمحبت سے لے کر مکمل طور پر حب الوطنی کے جذبات سے شرشار ہیں ان کی تخلیقات ماں گنگاکے پانی کی روانی کی طرح بنارس کی ثقافت کا ذریعہ ہے۔مسٹر مودی نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر نذیر بنارسی کی طرف سے دل وجان سے لکھے گئے دوہے اور دیگرتخلیقات دو روزہ سیمینار اور مشاعرہ کے ذریعے آج کے نوجوانوں تک پہنچنے میں کامیابی کے ساتھ مثالی اور خیالات کے طور پر ترغیب کا کام کرے گا۔اردیکونسل کے ڈائریکٹرڈاکٹرشیخ عقیل احمدنے نذیربنارسی کی شاعری حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہے۔ ہندوستان کی مٹی کی خوشبوان کی شاعری میں موجودہے۔ میرے ڈائریکٹر بننے کے بعد یہ پہلا سمینار ہے جو بنارس میں ہورہا ہے جووزیراعظم عزت مآب جناب نریندر مودی کی ایما پر یہاں کیا جارہا ہے۔بنارس ہندو یونیورسٹی میں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی کے اشتراک سے نذیر بنارسی پر دو روزہ سمینار کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بنارس ہمارے وزیراعظم کا حلقہ ہے اور ان کا پسندیدہ شہر ہے اور یہ گنگاجمنی تہذیب کا شہر ہے۔انہوں نے کہا کہ بنارس ہندو یونیورسٹی کو مدن موہن مالویہ جی نے قائم کیا تھا۔ یہاں کا شعبہ اردو تاریخی شعبہ ہے۔


Share: